اس وجہ سے پیاز کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ مقامی سبزی منڈیوں میں پیاز 80 سے 100 روپے میں فی کلو پر فروخت ہورہا ہے۔
پیاز کی پیداوار متاثر، قیمتوں میں اضافہ - پیاز 80 سے 100 روپے میں فی کلو
پیاز کی پیداوار والی ریاستوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے، نومبر دسمبر میں تیار ہونے والی پیاز کی فصل خراب ہوگئیں۔
پیاز کی پیداوار متاثر، قیمتوں میں اضافہ
بازاروں میں پیاز اسٹاک نہ ہونے کی وجہ سے عام صارف بری طرح پریشان ہیں۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کا توازن بری طرح سے بگڑ گیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ پیاز کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے پیاز کی قیمتوں میں آئی تیزی کی وجہ سے گھر کا بجٹ بگڑ گیا ہے، جبکہ سبزی منڈیوں میں خریداروں کی کمی سے دکانداروں میں مایوسی پائی جارہی ہے اور عوام بھی پیاز کی قیمت سے مایوس ہیں۔
دیکھیں: صارفین ، دکاندار اور کسان کیا کہتے ہیں۔