اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2020, 4:22 PM IST

ETV Bharat / business

عالمی بازار سے سستی ہے بھارت میں پیاز، درآمد کی گنجائش نہیں

تاجروں کے مطابق اب پیاز درآمد کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بیرون ملک پیاز کی قیمتیں بھارتی منڈی سے کہیں زیادہ ہے، جس کی وجہ سے درآمد کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔

onion cheaper in india than global market
onion cheaper in india than global market

نئی دہلی: چند ہفتوں قبل تک آسمان چھوتی پیاز کی قیمتوں سے صارفین کے گھریلو ہل چکا تھا، لیکن اب بھارت میں پیاز عالمی منڈیوں کی بنسبت بہت سستی ہے۔ لہذ اس وقت درآمد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جبکہ مرکزی حکومت نے پیاز کی درآمد کے قواعد میں دی جانے والی نرمی کو اگلے برس 31 جنوری تک بڑھا دیا ہے۔

تاجروں کے مطابق اب درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بیرون ملک پیاز بھارتی منڈی سے کہیں زیادہ مہنگا ہے، جس کی وجہ سے درآمد کی کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔

پیاز کی برآمد رکی ہوئی ہے

ہارٹیکلچر پروڈکشن ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اجیت شاہ نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اس وقت بیرون ملک سے پیاز کی درآمد رک گئی ہے کیونکہ درآمد شدہ پیاز کی لینڈنگ لاگت 45 روپے فی کلو ہوگی جبکہ ملک کے بازاروں میں پیاز کی تھوک قیمت 15 سے 25 روپے کے درمیان ہے۔

مزید پڑھیں:پیاز کی درآمد میں نرمی 31 جنوری تک برقرار

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں پیاز کی درآمد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نیز قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور منڈیوں میں گھریلو آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لہذا درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پیاز کی اوسطاً قیمت 18.50 روپے فی کلو

ایشیاء میں پھلوں اور سبزیوں کی سب سے بڑی دہلی کی آزاد پور منڈی میں گذشتہ تین دن سے پیاز کی تھوک قیمت 7.50 سے 27.50 روپے فی کلو ہے جبکہ اوسط قیمت 18.50 روپے فی کلو ہے۔

آزاد پور منڈی کے ایک تاجر نے بتایا کہ درآمد شدہ پیاز اب مارکیٹ میں نہیں آرہی ہے کیونکہ اندر کی آمد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے خوردہ فروش پپو کمار نے بتایا کہ غیر ملکی پیاز آنے پر بھی لوگ صرف دیسی پیاز مانگ رہے تھے کیوں کہ غیر ملکی پیاز میں دیسی پیاز کا ذائقہ نہیں پایا جاتا ہے۔'

اجیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ذائقہ بھی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی پیاز کے لوگ کم ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ جب اکتوبر سے نومبر میں پیاز کی قیمت آسمان پرتھی، تو اس وقت پیازکی قیمت کو صرف پیاز کی درآمد کی وجہ سے کنٹرول میں تھا۔

خیال رہے کہ مرکزی وزارت زراعت نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پیاز کی درآمد کے قواعد میں نرمی 31 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details