ممبئی: عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں گراوٹ کے ساتھ ہی ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے نئے کیسز سامنے آنے سے شیئر بازار میں گراوٹ درج کی گئی۔ جمعرات کو مسلسل دوسرے دن سینسیکس اور نفٹی میں زبردست فروخت درج کی گئی۔ کورونا کے بڑھتے کیسز سے شیئربازار میں گذشتہ روز بھی زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی۔
بی ایس ای کا سینسیکس جہاں 740.19 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 48,440.12 پوائنٹس پر بند ہوا وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا نفٹی بھی 225 پوائنٹس کم ہو کر 14324.90 پوائنٹس پر رہا۔ دن کے آغاز میں آج سینسیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور گذشتہ روز کے مقابلے سینسیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا اور نفٹی بھی 22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا۔