اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس اور نفٹی بلند ترین سطح پر - etv bharat urdu news

بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1760 میں اضافہ ہوا جبکہ 1578 نرم اور 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سینسیکس اور نفٹی بلند ترین سطح پر

By

Published : Oct 13, 2021, 5:59 PM IST

ملک میں ستمبر میں خوردہ افراط زر میں کمی آنے اور اگست میں صنعتی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے چوطرفہ خریداری کی بدولت سینسیکس اور نفٹی آج بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ستمبر میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیاد پر خوردہ افراط زر گزشتہ برس کی مساوی مدت کے مقابلے 2.02 فیصد کمی کے ساتھ 4.35 فیصد کم ہوکر 4.35 فیصد اور اگست میں صنعتی پیداوار میں 11.9 فیصد کی تیزی آنے سے شیئر بازار میں چوطرفہ خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے، بی ایس ای 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس ، 60836.63 پوائنٹس کی ہمہ وقت کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد، بالآخر معمولی فروخت کے باوجود 452.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60737.05 پوائنٹ پر رہا۔

اسی طرح پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بنیاد پر نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی اب تک کے ریکارڈ 18197.80 پوائنٹس کی اعلی سطح پر پہنچ گیا اور بالآخر 169.80 کی چھلانگ لگاکر پہلی بار 18 ہزار پوائنٹ کے پار 18161.75 پر بند ہوا۔

بی ایس ای مڈ کیپ 1.56 فیصد بڑھ کر 26556.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.59 فیصد بڑھ کر 29755.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1760 میں اضافہ ہوا جبکہ 1578 نرم اور 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 34 میں اضافہ جبکہ 15 میں کمی جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details