عالمی سطح پر ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ ریزرو بینک کی جانب سے گھریلو سطح پر پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کی امید اور گزشتہ سیشن کی زبردست گراوٹ کے سبب ہوئی خریداری کے باعث آج اسٹاک مارکٹ Stock Market میں زبردست تیزی رہی۔ اس دوران سنسیکس Sensex and Nifty اور نفٹی 1.56 فیصد سبقت بنانے میں کامیاب رہے لیکن اس کے باوجود بھی مارکٹ گزشتہ ہفتہ کی سطح پر نہ پہنچ سکی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا والا انڈیکس سنسیکس 886.51پوائنٹ کی سبقت Sensex jumpsکے ساتھ 57ہزار پوا ئنٹ کی نفسیاتی سطح کو پار کرتے ہوئے 57633.65 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج NSE کا نفٹی 264.45پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 17176.70 پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.29فیصد بڑھ کر 25161.62پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.14فیصد چڑھ کر 28358.62پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ای میں ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت تمام گروپ ہرے نشان میں رہے۔ اس میں دھات 3.20فیصد، ریلٹی 2.58فیصد، بینکنگ 2.54فیصد اور فائنانس 2.05فیصد خاص طورپر شامل ہیں۔ ہیلتھ کیئر میں سب سے کم 0.19فیصد کی سبقت رہی۔