بھارت 2025 تک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو حاصل کرنے کیلئے ملک کی اقتصادی شرح نمو کی رفتار سالانہ آٹھ فیصد رکھنے کی ضرورت بتاتے ہوئے اقتصادی جائزہ -2018-19 میں رواں مالی سال میں شرح نمو سات فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیاہے۔
اقتصادی سروے پارلیمنٹ میں پیش
وزیرمالیات نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو اقتصادی جائزہ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اس میں 50کھرب ڈالرکی معیشت بنانے کی اسٹریٹجک بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے:50کھرب ڈالر کی معیشت کیلئے 8 فیصد شرح نمو کی ضرورت
جائزہ میں سرمایہ کاری،روزگار،برآمدات اور مانگ کے ذریعہ مسلسل اقتصادی خوشحالی کا ماحول بنانے کا مشورہ بھی دیا گیاہے ۔
اس میں 2019-18میں 6.8فیصداقتصادی شرح نمو کے ساتھ ہندوستان کو دنیا میں سب سے تیز بڑھنے والی معیشت بتاتے ہوئے کہا گیاہے کہ 2017-18ہندوستان کی اقتصادی شرح نمو 7.2 فیصد رہی تھی۔
اس میں عالمی معیشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ 2017میں عالمی شرح نمو 3.8فیصد رہی تھی جو سال 2018میں گھٹ کر 3.6فیصد رہ گئی۔