اردو

urdu

By

Published : Apr 20, 2020, 1:44 PM IST

ETV Bharat / business

'ہوٹل انڈسٹری سے تقریباً چار کروڑ روزگار خطرے میں'

ہوٹل ایسو سی ایشن آف اںڈیا کے نائب صدر کے بی کچرو نے کہا کہ' مالی برس 2020-21 میں اس شعبے کی آمدنی میں تقریباً پانچ لاکھ کروڑ روپے کی کمی دیکھی جاسکتی ہے'۔

About 4 crore jobs at risk, says Hotel Association of India
علامتی تصویر

نئی دہلی: ملک کی مختلف صنعتوں کے ساتھ ہوٹل انڈسٹری کو بھی کورونا وائرس بحران کا سامنا ہے۔ اسی درمیاں ہوٹل ایسو سی ایشن آف اںڈیا ( ایچ اے آئی) کے نائب صدر کے بی کچرو نے کہا کہ اگر اس شعبےکی مدد کے لیے فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو بھارت کے ہوٹل انڈسٹری تقریباً 3.5 سے 4 کروڑ ملازم اپنی نوکری سے محروم ہوسکتے ہیں۔'

علامتی تصویر

کچرو نے نیوزایجنسی آئی اے این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' چونکہ مذکورہ صنعت ابھی کمائی نہیں کررہی ہے اور انہیں تقریباً 12 مہینوں کے لیے ای ایم آئی سمیت مختلف واجبات بھرنی ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ' مالی برس 2020-21 میں اس شعبے کی آمدنی میں تقریباً پانچ لاکھ کروڑ روپے کی کمی دیکھی جاسکتی ہے'۔

انہوں نے کہاکہ' یہ شعبہ ملک کے تقریباً نو فیصد روزگار پیدا کرتا ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں نو فیصد سے زیادہ حصہ داری ہے۔ ہم اس وقت بنیادی طور پر صفر پر آچکے ہیں۔ ہم بری طرح متاثر ہیں'۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے درمیان، اس صنعت کو بحال کرنے کے لیے راستے تلاش کیے جارہے ہیں۔'

انہوں نے زور دے کر کہا کہ' انڈسٹری کسی بھی واجبات یا بقایاجات کی معافی کا مطالبہ نہیں کررہی ہے، بلکہ جب تک صنعت کے اندر کیش فلو بہتر نہ ہو اس وقت تک ان کو ملتوی کردیا جائے'۔

وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں انڈسٹری باڈی نے کورونا وائرس کے بحران اور اس کے نتیجے میں ممکنہ اثرات کی خاکہ پیش کیا ہے اور اس کے لیے راحت کا مطالبہ کیا ہے، اس کے تحت مرکزی کی ای ایم آئی سمیت تمام قرضوں کو مرکز، ریاست اور مونسپل سطح پر کم از کم 12 ماہ تک ملتوی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details