اردو

urdu

ETV Bharat / business

شنگھائی میں ہونے والی ورلڈ چمپیئن شپ کے لیے ریاست کے نوجوان تیار: نواب ملک

نوجوانوں میں جدت وکاروباری صلاحیت کو فروغ دینے والا انڈین اسکل مہاراشٹر 2021 سب سے بڑی اسکل کمپٹیشن ہے جو ریاستی سطح پر 3 سے 5 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔

By

Published : Sep 2, 2021, 10:57 PM IST

شنگھائی میں ہونے والی ورلڈ چمپیئن شپ کے لیے ریاست کے نوجوان تیار: نواب ملک
شنگھائی میں ہونے والے ورلڈ چیمئن شپ کے لیے ریاست کے نوجوان تیار: نواب ملک

شنگھائی (چین) میں اکتوبر 2022 میں ہونے والی ورلڈ اسکل چمپیئن شپ کے لیے ریاست کے نوجوانوں کو تیار کیا جارہا ہے، جس کے لیے ریاست میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں نوجوان جوش وخروش سے شریک ہورہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ابھی تک 20 ہزار90 نوجوان حصہ لے چکے ہیں۔ اضلاع و ڈیویژن سطح پر ہونے والے ان مقابلوں کے بعد اب ریاستی سطح کے مقابلے کا انعقاد ہورہا ہے جس میں 263/ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ نوجوانوں میں جدت وکاروباری صلاحیت کو فروغ دینے والا انڈین اسکل مہاراشٹر 2021 سب سے بڑی اسکل کمپٹیشن ہے جو ریاستی سطح پر 3سے 5ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج مہاراشٹرا کے محکمہ اسکل ڈیویلپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

نواب ملک نے بتایا کہ پرنٹ میڈیا ٹیکنالوجی، لینڈاسکیپ گارڈننگ، انڈسٹریل کنٹرول، ایئرکرافٹ مینٹننس، آئی ٹی، ایگریکلچر اور فلوریسٹری جیسے اسکل پیشوں میں ان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر اسکل چیمئن شپ کا آخری مقابلہ 45/ اسکل زمرے میں 3سے5ستمبر کے درمیان ریاست کے مختلف مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سطح کے مقابلوں کا افتتاح جمعہ 3ستمبر کو دوپہر 3بجے کرلا، ممبئی میں واقع ڈان باسکو انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیا جائے گا۔ جبکہ اتوار 5 ستمبر کو شام 3 بجے لوور پریل، ممبئی میں آئی ایس ایم ای اسکول آف مینجمنٹ اینڈ انٹرپرونیورشپ میں اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ریاستی سطح کے چیمئنس کو نقد انعام اور سرٹیفکٹ دے کر ان کا اعزاز بھی کیا جائے گا۔

محکمہ اسکل ڈیویلپمنٹ کے وزیر نے مزید کہا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اسکل مقابلے میں تقریباً 100فاتحین کو ستمبرواکتوبر میں ہونے والے انڈیا اسکلس 2021کے ڈویژنل مقابلے میں اور آئندہ دسمبر2021میں انڈیا اسکلس کے قومی مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ انڈیا اسکلس 2021کے فاتحین کو ورلڈ اسکلس سمیت مختلف بین الاقوامی اسکلس مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کی ہی طرح اسکلس میں ورلڈاسکلس پیشہ وارانہ مہارت کا عالمی مقابلہ ہے اور ہردوسال بعد دنیا کے مختلف ممالک میں اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ورلڈ اسکلس انٹرنیشنل کا اگلا مقابلہ اکتوبر2022میں چین کے شنگھائی میں منعقدکیاجائے گا جس میں 60سے زائدممالک کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ نواب ملک نے کہا کہ ان مقابلوں کے ذریعے ریاست کے نوجوانوں کو اپنی مہارت وہنر کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم ملا ہے جس کے ذریعے نوجوانوں میں جدت وتجارتی مہارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ منترالیہ میں ہونے والے اس پریس کانفرنس میں محکمہ اسکل ڈیویلپمنٹ کے چیف سکریٹری منیشا ورما، اسکل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے چیف ایگریکٹیو دیپندر سنگھ کشواہا، نیشنل اسکلٹر ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے سینئر سربراہ جئے کانت سنگھ موجود تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details