نئی دہلی: حکومت ہند کی اہم تعاون والی پنشن اسکیم، نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) نے مالی برس 21۔2020 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے سبسکرپشن کی تعداد جاری کی ہے۔ اسکیم کے سبسکرائبرز میں 30 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1.03لاکھ ذاتی سبسکرائبرز اور 206 کارپوریٹس کا اندراج ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 18 سے 65 برس تک کی عمر والوں کی کل تعداد 10.13 کارپوریٹ سبسکرائبرز ہوگئی ہے۔ رجسٹر کیے گئے 102975 سبسکرائبرس میں 43000 نے اپنے آجر / کارپوریٹ کے ذریعہ سبسکرپشن جمع کرائے ہیں جبکہ بقیہ نے رضا کارانہ طور پر اسکیم میں اندراج کرایا ہے۔
کووڈ۔ 19 وبا شروع ہونے کے بعد سے آجروں نے مالی بہبود کے معاملے میں ملازموں کی خاطر خواہ مددکو یقینی بنانے کے لیے خاظر خواہ اقدامات کیے ہیں یا وہ اس کے خواہش مند ہیں۔ ویلس ٹاور واٹسن کے ایک حال ہی کے ایک سروے کےمطابق نجی شعبے کے 20 فیصد سے زیادہ آجر اپنے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد کی خوشحالی اور بچت کے متبادلوں کی دستیابی کے بارے میں تعلیم دینا چاہتے ہیں جبکہ کچھ کمپنیاں آزادانہ، غیر جانبدارانہ مالی مشورہ فراہم کراتے ہوئے ریٹائرمنٹ کی طرف بڑھنے والے ملازمین کی طرف توجہ مرکوز کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 30 فیصد آجر اقتصادی صورتحال اور روزگار کے تحفظ سے متعلق تناؤ اور تشویشات کی وجہ سے ملازمین کی مالی اثرات کو ختم کرنے کی کوشش میں ہیں۔