اردو

urdu

ETV Bharat / business

ریلائنس: گیارہ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مارکٹ سرمایہ والی پہلی کمپنی بنی

ملک کے معروف صنعتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے قرض سے پاک ہونے کے اعلان کے ساتھ جمعہ کو تاریخ رقم کرتے ہوئے گیارہ لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کے مارکٹ سرمایہ والی ملک کی پہلی کمپنی بنی اور ساتھ ہی چوطرفہ خریداری سے کمپنی کے شیئروں نے بھی نیا مقام حاصل کیا۔

Mukesh Ambani's Group Becomes Net Debt-Free company
Mukesh Ambani's Group Becomes Net Debt-Free company

By

Published : Jun 19, 2020, 10:16 PM IST

مکیش امبانی نے آج صبح ریلائنس کے ہدف سے نو مہینہ قبل قرض سے پاک ہونے کا اعلان کیا۔ اس اعلان کے بعد شیئر بازاروں میں ریلائنس کے شیئروں نے چھلانگ لگانی شروع کردی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) میں آج شروعات میں ریلائنس کا شیئر 1667روپے پر کھلا اور تاریخی 1788.80کی اونچی سطح تک پہنچے۔ گزشتہ روز کے مقابلہ شیئر 100روپے سے زیادہ اوپر چڑھا۔ بازار بند ہونے پر 6.48فیصد کی چھلانگ کے ساتھ ریلائنس کا شیئر 1763.20روپے یعنی 107.30روپے اوپر اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔ این ایس ای پر ریلائنس کے تقریباً چار کروڑ 88لاکھ سے زیادہ شیئروں میں خرید و فروخت ہوئی۔

ریلائنس میں سرمایہ لگانے والے بہت خوش ہیں۔ اس برس 23مارچ کے بعد صرف 59 کاروباری سیشن میں ان کا پیسہ دوگناسے زیادہ ہوگیا۔ 23مارچ کو ریلائنس کا شیئر 867.50روپے تھاجو آج 1763.20روپے پر بند ہوا۔

شیئر میں چھلانگ لگانے کے ساتھ ریلائنس نے گیارہ لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کے با زار سرمایہ والی ملک کی پہلی کمپنی ہونے کی تاریخ رقم کی۔ ریلائنس کا مارکٹ کیپ 11.50لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس سے پہلے ملک کی کوئی بھی کمپنی گیارہ لاکھ کا اعدادو شمار اب تک نہیں چھو سکی تھی۔ ریلائنس نے اس رکاوٹ کو پار کرتے ہوئے اپنے مارکٹ کیپ کو گیارہ لاکھ پچاس ہزار کروڑ روپے کے پار پہنچا دیا۔ ہندستانی کارپوریٹ تاریخ میں یہ بے مثال کامیابی ہے۔

ریلائنس اب دنیا کی تیل شعبہ کی بڑی کمپنی ٹوٹل ایس اے، رائل ڈچ شیل اور بی پی سے زیادہ مالدار ہوگئی ہے۔

مسٹر مبانی نے آر آئی ایل کے مکمل طورپر قرض سے پاک ہونے کا سرکاری اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ریلائنس کے رائٹ ایشو کو ملی زور دار حمایت سے یہ ہدف ساڑھے نو مہینہ پہلے ہی حاصل کرنے میں کامیابی مل گئی۔

مسٹر امبانی نے 12اگست 2019کو آر آئی ایل کو مارچ 2021تک قرض سے پاک کرنے کا ہد ف طے کیا تھا اور اس برس 31مارچ تک گروپ پر ایک لاکھ 61ہزار 35کروڑ روپے کا قرض تھا۔ کمپنی نے دس سرمایہ کاروں کی گیارہ تجاویز اور رائٹ ایشو سے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے باوجود محض58دن میں کل ملاکر ایک لاکھ 68ہزار 818کروڑ روپے حاصل کئے جو اس کے خالص قرض کے مقابلہ میں زیادہ رقم ہے۔

کمپنی نے جیو پلیٹ فارم میں گیارہ سرمایہ تجاویز میں 24.70فیصد اکویٹی فروخت کرکے ایک لاکھ 15ہزار 693کروڑ 93لاکھ روپے حاصل کئے۔ اس کے علاوہ 30برسوں میں پہلی بار لائے رائٹ ایشو سے 53124.20کرو ڑ روپے کی رقم ہے۔ کمپنی نے پندرہ شیئروں پر ایک شیئر رائٹ ایشو پر دیا ہے۔

مسٹر امبانی نے کہاکہ پیٹرو جوائنٹ پینچر میں بی پی کو فروخت کی گئی اکویٹی کو ملاکر کل حاصل کی گئی رقم 1.75لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details