اردو

urdu

ETV Bharat / business

Union Budget 2022-23: عام بجٹ میں ایم ایس ایم ای کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا: مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن - ایس ایم حسین نے بجٹ کے تعلق سے کیا کہا

ای ٹی وی بھارت کے سات بات چیت میں مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایس ایم حسین نے بتایا کہ' مالی برس 2022۔23 کے بجٹ میں ایم ایس ایم ای کو نظر انداز کیا گیا ہے۔' S M Hussaim on Budget

عام بجٹ میں ایم ایس ایم ای کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا: مسلم انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن

By

Published : Feb 8, 2022, 5:16 PM IST

یکم فروی کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مالی برس 2022۔23 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کی جس پر تجزیہ کا سلسلہ جاری ہے۔ Union Budget Fy22 Analysis

ویڈیو

عام بجٹ کو جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مسلم انڈسٹریلسٹس ایسو سی ایشن کے فاؤنڈر ممبر، سابق صدر و معروف صنعت کار ایس ایم حسین سے بات چیت کی اور بجٹ کو جاننے کی کوشش کی۔ S M Hussaim on Budget


ای ٹی وی بھارت کے سات بات چیت میں ایس ایم حسین نے بتایا کہ' مالی برس 2022۔23 کے بجٹ میں ایم ایس ایم ای کو نظر انداز کیا گیا ہے۔' MSME Sector has been Completely Neglected in Union Budget


حسین نے بتایا کہ صنعتی شعبہ کے لیے مرکزی بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے اور اس شعبہ کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لیے ای سی ایل جی ایس ( امرجنسی کریڈت لائن گارنٹی اسکیم) کے تحت بجٹ کو 50 ہزار کروڑ سے 3 لاکھ کروڑ کیا گیا ہے تاہم یہ اقدام عام صنعتکاروں کے لیے غیر مفید ہے۔ یہ اسکیم صرف ان صنعتوں کے لیے ہے جو پہلے سے بہت اچھا کر رہی ہیں۔ جب کہ ایم ایس ایم ای کی بدحالی کو دور کرنے میں یہ اسکیم کام نہیں آتی۔'

ایس ایم حسین نے بتایا کہ انڈسٹریز کی جانب سے حکومت سے پرزور مانگ کی گئی تھی کہ لاک ڈاؤن کے دوران انڈسٹریل لون/ قرض پر لگائے جانے والے سود کو معاف کیا جائے یا شرح سود کو کم کیا جائے، لیکن ان کی یہ مانگ کو سنا تک نہیں گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے صنعتوں نے بڑا نقصان اٹھایا اور عالمی وبا کی پہلی لہر ارو لاک ڈاؤن کے برے اثرات سے اب بھی یہ شعبہ باہر نکل نہیں سکا ہے۔'



ایس ایم حسین نے بتایا کہ وباء کے بعد والے ان ایام میں جب کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے، خام مال مہنگا ہوچکا ہے اور پروڈکشن کاسٹ یعنی پیدوار کے اخراجات میں بھاری اضافہ ہوا ہے، صنعتوں کو مستقل برقرار رکھنا ایک چیلنج ہورہا ہے'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر انڈسٹریل لون کے شرح سود میں کمی کا جائے تو یہ کسی حد تک ایم ایس ایم ای شعبہ کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details