نئی دہلی: ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا سے متاثر معیشت کے پٹری پر آنے اور اس مہلک وائرس کے لیے ٹیکہ آنے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی برس میں بھارت کی شرح نمو 13.7 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے سبب متاثر معیشت کے پٹری پر لوٹنے اور وائرس سے نمٹنے کے لیے موثر ویکسین کے آنے سے معاشی صورتحال میں بہتری کے اشارے دکھائی دے رہے ہیں۔
موڈیز نے آئندہ مالی برس 2021-22 کے لیے بھارت کی شرح نمو کے تخمینے پر نظر ثانی کی ہے۔ اس کے مطابق اگلے مالی برس میں بھارتی معیشت 13.7 فیصد شرح سے بڑھے گی۔ اس سے قبل موڈیز کا تخمینہ تھا کہ 2021-22 میں بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح نمو 10.8 فیصد رہے گی۔ مارکٹ میں بڑھتے اعتماد اور کورونا ویکسینیشن کے آغاز کے سبب موڈیز نے اپنے تخمینے پر نظرثانی کی ہے۔