اردو

urdu

ETV Bharat / business

کورونا وائرس کے اثرات پرآر بی آئی کی نظر

ریزرو بینک نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ کورونو وائرس کے اثرات سے متعلق عالمی اور گھریلو صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مالی منڈیوں کو منظم انداز میں چلنے کو یقینی بنانے کے لیے وہ ضروری اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔'

Monitoring coronavirus impact on financial markets, ready to take action: RBI
آر بی آئی

By

Published : Mar 3, 2020, 5:27 PM IST

آر بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی عالمی سطح پر مالیاتی منڈیوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔ اس سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے مارکیٹ سے رقم نکال رہے ہیں۔

مرکزی بینک نے کہاکہ' ریزرو بینک عالمی اور گھریلو سرگرمیوں پر کڑی اور مستقل طور پر نگرانی کر رہا ہے اور مالیاتی مارکیٹوں کو منظم انداز میں چلنے، مارکیٹ کا اعتماد برقرار رکھنے اور مالی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مناسب اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے'۔

چین میں کورونا وائرس کے بحران اور دوسرے ممالک میں اس کے پھیلاؤ سے عالمی مالیات منڈیا بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس مندی سے کاروباری حلقوں کوبھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں حکومت نے اٹلی، ایران، جنوبی کوریا اور جاپان کے شہریوں کو 3 مارچ کو یا اس سے قبل جاری کیے جانے والے تمام ای ویزا معطل کردیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔'

خیال رہے کہ کوروناوائرس کی معلومات سب سے پہلے دسمبر2019 میں ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل اس کی کبھی شناخت نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس وائرس کا تعلق اکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یا سارس سے ہے جو سنہ 2002-2003 میں تین بھارتیوں سمیت 774 افراد کی جان لینے کا باعث بنا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details