اردو

urdu

ETV Bharat / business

شیئربازار میں گراوٹ، تین ہفتے کی نچلی سطح پر - markets update today news in urdu

درمیانی اور اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کار فروخت میں سرگرم تھے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.28 فیصد کم ہو کر14,442.73 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.94 فیصد کم ہو کر14,301.99 پوائنٹز پر آ گیا ہے۔

Markets extend losses despite RIL show; bank stocks weigh
Markets extend losses despite RIL show; bank stocks weigh

By

Published : Sep 9, 2020, 7:31 PM IST

ممبئی: بیرون ملک سے موصول منفی اشارات کے درمیان بینکنگ، مالیات، آئی ٹی اور ٹیک گروپ میں گھریلو شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ میں رہے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 171.43 پوائنٹز یعنی 0.45 کم ہو کر 38,193.92 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 39.35 پوائنٹز یعنی 0.35 فیصد کم ہو کر 11,278 پوائنٹز پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس تین ہفتے کی نچلی سطح پر ہے۔

شیئربازار میں گراوٹ
درمیانی اور اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کار فروخت میں سرگرم تھے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.28 فیصد کم ہو کر14,442.73 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.94 فیصد کم ہو کر14,301.99 پوائنٹز پر آ گیا ہے۔ امریکی شیئر بازاروں میں آئی ٹی کمپنیون میں منگل کے روز بڑے انحطاط کا اثر آج تمام ایشیائی بازاروں پر نظر آیا۔ اس سے صبح کے وقت گھریلو بازار پر دباؤ زیادہ رہا۔ سنسیکس 430 پوائنٹس اور نفٹی 130 پوائنٹس سے زیادہ کمزور ہو گئے تھے۔ بعد ازاں یورپی بازاروں کے منفی اشارات کے درمیان صحت، انرجی اور دھات گروپس میں خریداری سے بازار کی گراوٹ کچھ کم ہوئی۔ ایشیائی شیئر بازاروں میں چاروں طرف خریداری ہوئی۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.86 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.09 فیصد، جاپان کا نکئی 1.04 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.63 فیصد کم ہوگیا۔ وہیں یورپی بازار میں رونق رہی۔ شروعاتی کاروبار میں جرمنی کا ڈیکس 0.97 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.88 مضبوط ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details