اردو

urdu

ETV Bharat / business

سینسیکس کے 422 پوائنٹس کے ساتھ شیئر بازار میں گراوٹ - ریلائنس انڈسٹریز میں 03:45 فیصد کی گراوٹ

ایشیائی بازاروں کے ملے جلے رجحانات کے درمیان بازار کی شروعات گراوٹ میں ہوئی، لیکن کچھ دیر کے لیے یہ ہرے نشان میں لوٹ آیا۔ اس کے بعد فروخت کا زور بڑھنے سے بازار لال نشان میں اتر گیا۔

Market Roundup: Sensex tanks 422 points; Reliance slumps 4%
Market Roundup: Sensex tanks 422 points; Reliance slumps 4%

By

Published : Jul 29, 2020, 8:14 PM IST

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹی سی ایس اور انفوسس جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت سے بی ایس ای کا سنسیکس آج 421.82 پوائنٹز یعنی 1.10 فیصد کمزور ہو کر 38,492.95 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 97.70 پوائنٹز یعنی 0.86 فیصد کی کم ہو کر11,202.85 پوائنٹز پر بند ہوا۔

ویڈیو

ایشیائی بازاروں کے ملے جلے رجحانات کے درمیان بازار کی شروعات گراوٹ میں ہوئی، لیکن کچھ دیر کے لیے یہ ہرے نشان میں لوٹ آیا۔ اس کے بعد فروخت کا زور بڑھنے سے بازار لال نشان میں اتر گیا۔

ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک اور ایچ ڈی ایف سی کے ساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے کی ٹی سی ایس اور انفوسس میں ہوئے فروخت نے بھی بازار پر دباؤ بنایا۔ انرجی گروپ میں سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔ ریلائنس انڈسٹریز میں 03:45 فیصد کی گراوٹ رہی۔ وہیں انڈس انڈ بینک کے شیئر ساڑھے چار فیصد کے اضافے میں رہے۔

سنسیکس کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.68 فیصد کے اضافے کے ساتھ 13,762.55 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 0.43 فیصد چڑھ کر 12,948.36 پوائنٹز پر بند ہوا۔

ایشیا میں جاپان کا نِکّی 1.15 فیصد کمزور ہوا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.06 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.45 فیصد اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.27 فیصد کی تیزی میں بند ہوا۔ یورپی بازاروں میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.27 فیصد مضبوط ہوا جبکہ جرمنی کا ڈیکس 0.14 فیصد کمزور ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details