ممبئی: بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں کی خریداری کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں روز بھی تیزی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای سنیکس 47،000 پوائنٹز کے قریب پہنچ گیا۔
صبح معمولی کمی کے بعد سنسیکس دن بھر ہرے نشان میں رہا اور بالآخر 223.88 پوائنٹز یعنی 0.48 فیصد اضافے کے ساتھ 46،890.34 پر بند ہوا۔ سہ پہر کے ایک موقع پر ، یہ 46،992.57 کی ریکارڈ اونچائی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 58 پوائنٹز یعنی 0.42 فیصد کے اضافے سے 13،740.70 پوائنٹز کی نئی اونچائی پر بند ہوا۔
بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کے سرمایہ کار نے فروخت میں حصہ لیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.13 فیصد پھسل کر 17،864.06 پوائنٹز اوراسمال کیپ 0.23 فیصد پھسل کر 17،811.30 پوائنٹز پر بند ہوا۔