ممبئی: عالمی سطح پر ملے جلے رجحانات کے درمیان گھریلو سطح پر بینکنگ، مالیات، تیل اور گیس، ریئلٹی وغیرہ کمپنیوں میں خرید اری کی وجہ سے شئیر بازار میں پیر کے روز تیزی رہی جس سے بی ایس ای کا سنسیکس 449 پوائنٹز اور این ایس ای کا نفٹی 111 پوائنٹز کے اضافہ کے ساتھ بندہوا۔
شیئر بازار میں تیزی - market roundup
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سنسیکس 448 اعشاریہ 62 پوائنٹز کے اضافہ کے ساتھ 40431 اعشاریہ 60 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 110 اعشاریہ 60 پوائنٹز کے اضافہ کے ساتھ 11873 اعشاریہ 05 پررہا۔
Market Roundup: Sensex rallies 449 pts; Nifty tops 11,850
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سنسیکس 448 اعشاریہ 62 پوائنٹز کے اضافہ کے ساتھ 40431 اعشاریہ 60 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 110 اعشاریہ 60 پوائنٹز کے اضافہ کے ساتھ 11873 اعشاریہ 05 پررہا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلہ چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی کمپنیوں میں خریداری کچھ کم رہی لیکن بی ایس ای کا مڈکیپ صفر اعشاریہ 58 کے اضافہ کے ساتھ 14705 اعشاریہ 85 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ صفر اعشاریہ 43 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 14850 اعشاریہ 88 پوائنٹز پر رہا۔