ممبئی: اتارچڑھاؤ بھرے کاروبار میں بینکنگ، فائینانس، دھات اور انرجی کے شعبے کی کمپنیوں میں فروخت سے بی ایس ای سنسیکس آج 95 پوائنٹز کم ہونے کے ساتھ 39 ہزار پوائنٹز سے بھی نیچے اتر گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی معمولی گراوٓٹ میں رہا۔
آخری وقت میں فروخت تیز ہونے سے سینسیکس 95.09 پوائنٹز یعنی 0.24 فیصد کے نقصان سے 38,990.94 پوائنٹز پر اور نفٹی 7.55 پوائنٹز یعنی 0.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 11,527.45 پوائنٹز پر بند ہوا۔ دونوں اہم انڈیکس میں صبح تیزی رہی، لیکن دوپہر کے وقت کچھ دیر کے لیے یہ سرخ نشان میں گئے۔ ایک بار پھر ہرے نشان میں لوٹنے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسی بڑی کمپنیاں فروخت کے سبب بالآخر نقصان میں ہی بند ہوئے۔