ممبئی: ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے ریٹیل شعبے کی کمپنی میں امیزن کی سرمایہ کاری کرنے سے ہوئی زبردست خریداری کےدم پر آج شیئر بازار میں طوفان سی تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس 646.40 پوائنٹز بڑھ کر 38840.32 پوائنٹز اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 171.25 پوائنٹز بڑھ کر 11449.25 پوائنٹز پر رہا۔
ریلائنس انڈسٹریز میں ہوئی خریدارای کی بدولت یہ کمپنی 14.67 لاکھ کروڑ روپے کی بازار کیپٹلائیزیشن والے ملک کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کے شیئر بازار میں سنسیکس میں سب سے زیادہ 7.10 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔ ریلائنس انڈسٹر کے بدولت بی ایس ای کی انرجی گروپ میں سب سے زیادہ 6.26 فیصد کی تیزی درج کی گئی۔ بی ایس ای میں ٹیلی کام 1.42 فیصد، دھات 0.81 فیصد اور سی ڈی 0.03 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی تمام گروپ میں اضافے میں رہے۔ تیل اور گیس گروپ میں بھی 3.59 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔