سرکاری تیل کمپنیوں (آئل پی ایس یو) نے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر وں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا ہے۔ اس بار ایل رسوئی گیس کی قیمت میں 25.50 روپے اضافہ کیا کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی اب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 834.50 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے، ابھی تک 14.2 کلو کا رسوئی گیس سلنڈر دہلی میں 809 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
واضح رہے کہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو سرکاری تیل کمپنیاں گیس سلنڈر کی قیمتوں پر فیصلہ لیتی ہے کہ آیا اس ماہ گیس سلنڈ کی قیمتوں میں کمی بیشی کی جانی ہے یا نہیں۔ اس سے قبل یکم مئی کو گیس کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھائیں تھیں۔ تیل کمپیوں نے اپریل میں سلنڈر کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی تھی۔ جبکہ اس سے قبل فروری و مارچ میں ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہوا تھا۔
ممبئی میں 14.2 کلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 834.50 روپے ہے، جو اب تک 809 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔ دہلی میں بھی سلنڈر کی قیمت 834.50 روپے ہے، اب سے قبل 809 روپے تھی۔ وہیں اگر ہم کولکاتا کی بات کریں تو ایل پی جی سلنڈر اب تک 835.50 روپے میں فروخت ہورہا تھا، جس کی قیمت اب 861 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح، چنئی میں ایل پی جی گیس سلنڈر 850.50 روپے ہوگیا ہے، جو اب تک 825 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔'
اس کے علاوہ اترپردیش کے لکھنؤ میں آپ کو گیس سلنڈر کے لیے 872.50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ گجرات کے احمد آباد میں گیس سلنڈر کی قیمت 841.50 روپے ہوگئی ہے۔ خبروں کے مطابق سنہ 2021 میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 140.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 2021 کے اوائل میں دہلی میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت 694 روپے تھی۔ اس وقت دہلی میں گیس سلنڈر کی قیمت 834.50 روپے ہے۔