اردو

urdu

ETV Bharat / business

کان - معدنیات سے متعلق ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور - کان - معدنیات سے متعلق ترمیمی بل

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر پرہلاد جوشی نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے معدنیات اور کوئلہ کان کنی کے حقوق کی نیلامی عمل کی جدیدکاری اور زیادہ شفاف بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

By

Published : Mar 20, 2021, 5:04 PM IST

Updated : Mar 20, 2021, 5:20 PM IST

لوک سبھا میں معدنیات اور کوئلہ کان کنی کے حقوق کو آسان اور شفاف بنانے اور کان کنی کے شعبے میں ہونے والے بے ضابطگی کو روکنے والے ’کان اور معدنیات (ڈیویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی بل 2021‘ کو جمعہ کے روز صوتی ووٹ سے پاس کر دیا۔

ویڈیو

کوئلہ اور کانکنی کے وزیر پرہلاد جوشی نے بل پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے معدنیات اور کوئلہ کان کنی کے حقوق کی نیلامی عمل کی جدیدکاری اور زیادہ شفاف بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل میں ترمیم سے نہ محض معدنیات اور کانکنی کے حقوق کی نیلامی عمل میں اصلاح ہوگی بلکہ کوئلہ اور دیگر معدنیات کے کیپٹیو مالکان کو اپنے پلانٹ کی ضرورتوں کے بعد باقی بچے معدنیات کا 50 فیصد حصہ فروخت کرنے کی اجازت بھی ملے گی۔ فی الحال کیپٹیو مالکان کو محض اپنے انڈسٹریل یونٹس کے لیے کیپٹیو معدنیات کے استعمال کی اجازت تھی۔

مسٹر جوشی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر معدنیات سے متعلق جو محدود ہوگی‘ اس میں رکن پارلیمنٹ کا اہم کردار ہوگا۔ اس قانون کے کانکنی کے شعبوں میں محصولات کو ہونے والا نقصان رکے گا اور مقامی سطح پر عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کا کام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشیل کانکنی کے بارے میں رکن جو اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں‘ انھیں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس میں کچھ بھی گڑبڑی نہیں ہونے دی جائے گی۔

مسٹر جوشی نے کہا کہ جہاں معدنیات ہیں وہیں کانکنی کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ کلیئرنس کی اجازت کسی شخص کو کسی بھی سطح پر نہیں ملے گی بلکہ مجاز علاقے کو دی جائے گی۔ اس قانون سے محصولات میں اضافہ ہوگا، مقامی سطح پر کوئلہ کمیٹیوں میں رکن پارلیمنٹ کو اہمیت ملے گی اور کوئلے کے غیر قانونی کانکنی اور کوئلہ چوری پر روک لگانے کا التزام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کانکنی کو روکنے کا کام ریاستی حکومت کا ہے اور اس بارے میں مسلسل ریاستی حکومتوں کو مرکز کی جانب سے لگانے کی درخواست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے قانون میں تبدیل ہونے کے بعد مرکزی حکومت ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کی جانب سے چلنے والے فنڈ کا ڈھانچہ اور استعمال کی ہدایت جاری کرنے کے لیے مجاز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں، اس مسودہ قانون کا مقصد کانکنی علاقے کی پوری صلاحیت کا استعمال کرنا، روزگار کا موقع پیدا کرنا اور اس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سے ریاستوں کو ملنے والے محصولات میں وسیع اضافہ ہوگا۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 20, 2021, 5:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details