نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی 44ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران چیئرمین مکیش امبانی نے آج امید کا اظہار کیا کہ ملک میں 5جی کا آغاز ریلائنس جیو ہی کرے گا۔ ریلائنس جیو نے جدید اسٹینڈ اَلون 5جی کو ترقی دینے میں زبردست سبقت حاصل کر لی ہے، جو وائرلیس براڈبینڈ کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
مسٹر امبانی نے بتایا کہ 5جی ٹیسٹنگ کے دوران جیو نے کامیاب ایک جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پائی ہے۔
حال ہی میں 5جی کی ٹسیٹنگ شروع کرنے کے لیے ضروری اسپیکٹرم کمپنیوں کو جاری کیا گیا تھا۔ جیو دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں میں 5جی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔ مسٹر امبانی نے بتایا کہ پورے ملک میں پھیلے ڈیٹا سینٹروں پر 5جی اسٹینڈ اَلون نیٹ ورک کو انسٹال کر دیا گیا ہے اور ریلائنس جیو کے مضبوط نیٹ ورک آرکیٹیکچر کی وجہ سے 4جی سے 5جی میں آسانی سے اپگریشن کیا جا سکتا ہے۔