اردو

urdu

ETV Bharat / business

Share Market: شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے 7.35لاکھ کروڑ ڈوبے

گھریلو سطح پر ہوئی چو طرفہ فروخت سے شیئر بازار میں تقریباً تین فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران سرمایہ کاروں Investors Lose Rs 7.35 Trn کو 7.35لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

Investors lose around 7 trn as markets plummet over new variant concerns
شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سرمایہ کاروں کے 7.35لاکھ کروڑ ڈوبے

By

Published : Nov 26, 2021, 8:26 PM IST

کورونا کے نئے ویرینٹ سے عالمی سطح پر شیئر بازار Share Market میںافراتفری پھیل گئی، اس دوران گھریلو سطح پر ہوئی چو طرفہ فروخت سے شیئر بازار میں تقریباً تین فیصد کی گراوٹ سے جمعہ کو سرمایہ کاروں Investors Lose Rs 7.35 Trn کے 7.35لاکھ کروڑ رپے زیادہ ڈوب گئے۔

بی ایس ای کے 30شیئروں پر مبنی انڈیکس سنسیکس میں شامل 30کمپنیوں میں سے اندس انڈ بینک، ماروتی، ریلائنس، ٹاٹا اسٹیل سمیت 28کمپنیوں میں زبردست فروخت ہوئی جس سے یہ 1687.94پوائنٹ کی بڑی گراوٹ کے ساتھ تقریباً تین مہینہ کی نیچی سطح 57,107.15پر آگیا۔ اس سے پہلے یکم ستمبر کو سنسیکس 57338.21 پوائنٹ پر بندا ہوا تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 509.80پوائنٹ پر پہنچ کر 17,026.45پوائنٹ پر رہا۔

اس گراوٹ سے بی ایس ای کا بازار کیپٹلائزیشن گزشتہ روز کے 26566953.88کروڑ روپے کے مقابلہ میں 735781.63کروڑ روپے گرکر 25831172.25کروڑ روپے پر آگیا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں کو 7.35لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details