اردو

urdu

ETV Bharat / business

اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری آئی - manufacturing PMI rises to 55.9

کمپنیوں نے اپنے ذخیرہ اور پیداوار دونوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ روزگار پر خطرہ برقرار ہے کیونکہ نئے روزگار کے کم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں بہتری آئی

By

Published : Nov 1, 2021, 6:41 PM IST

تہواری سیزن اور وبا سے نپٹنے کے لیے ٹیکہ کاری میں آئی تیزی کی بدولت معیشت کے پٹری پرواپس آنے کے ساتھ ہی مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں بھی تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ رواں برس اکتوبر میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 55.9پر رہا ہے، جبکہ ستمبر 2021 میں یہ 53.7پر رہا تھا۔

مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کے پچاس سے زیادہ رہنے کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔ اس سے کم کو منفی سمجھا جاتا ہے۔ اس اضافہ کا اشارہ ہے کہ نئے آرڈر مل ر ہے ہیں اور مانگ بھی آرہی ہے۔ زیرجائزہ مہینے میں کمپنیوں نے اپنے ذخیرہ اور پیداوار دونوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ روزگار پر خطرہ برقرار ہے کیونکہ نئے روزگار کے کم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

مارکٹ ریسرچ کرنے والی کمپنی وارکلیج نے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی میں آئی تیزی کی بدولت رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں اپنی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو 9.9فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details