کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی برک ورک ریٹنگز کی پیر کے روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور ترقی کے امکانات میں مسلسل بہتری ہورہی ہیں۔ زیادہ تر ریاستوں نے پہلے ہی اقتصادی سرگرمیوں پرعائد پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ آبادی کے ایک بڑے حصے کی ٹیکہ کاری میں ہوئی پیشرفت کے ساتھ ہی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ اس کے پیش نظر مالی برس 2021-22 میں اقتصادی ترقی کی شرح کے 9 فیصد کے تخمینے کو بڑھا کر 10 سے 10.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی برس میں زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کے شعبے کی شرح 4.3 فیصد، صنعت کی شرح 14.5 فیصد اور سروس سیکٹر کی شرح نمو 7.8 فیصد رہ سکتی ہے۔ کانکنی میں 17.5 فیصد، مینوفیکچرنگ میں 13.4 فیصد، بجلی، گیس، واٹر سپلائی اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز 10.1 فیصد اور تعمیراتی شعبے کے 17.3 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔
اسی طرح کاروبار، ہوٹل، ٹرانسپورٹ، گودام اور مواصلات شعبہ 12 فیصد، مالیاتی خدمات، رئیل اسٹیٹ اور پیشہ ورانہ خدمات 6.6 فیصد اور پبلک ایڈمنسٹریشن، دفاع اور دیگر خدمات 4.5 فیصد کی شرح سے بڑھ سکتی ہیں۔