اردو

urdu

ETV Bharat / business

زر مبادلہ 77 کروڑ ڈالر کم ہو کر 578 ارب ڈالر

اس سے قبل چار دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35 ارب ڈالر کے ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔

India's forex kitty declines by $778 million to $578.5 billion
India's forex kitty declines by $778 million to $578.5 billion

By

Published : Dec 18, 2020, 8:17 PM IST

Updated : Dec 18, 2020, 8:23 PM IST

ممبئی: ملک کا زرمبادلہ 11 دسمبر کو ختم ہفتے میں 77.80 کروڑ ڈالر کم ہو کر 578.57 ارب ڈالر پر آ گیا۔

قبل ازیں چار دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ 4.53 ارب ڈالر بڑھ کر 579.35 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 دسمبر کو ختم ہفتے میں زرمبادلہ کا سب سے بڑے جزو غیرملکی اثاثہ 1.04 ارب ڈالر کم ہو کر 536.34 ارب ڈالر پر آ گیا۔ اس دوران سونے کا ذخیرہ 28.40 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 36.01 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

زیر نظر ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.71 ارب ڈالر اور اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 30 لاکھ ڈالر کم ہو کر 1.50 ارب ڈالر درج کیا گیا۔

Last Updated : Dec 18, 2020, 8:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details