اردو

urdu

بھارت ہمارے کاروبار کو 'متاثر کررہا ہے' اس موضوع پر مودی سے بات کریں گے: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے عام موضوع پر بات چیت کریں گے، مزید سفر کے دوران تجارتی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

By

Published : Feb 21, 2020, 5:39 PM IST

Published : Feb 21, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:23 AM IST

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے امریکی اشیاء پر بھاری ٹیرف لگاکر ہمارے کاروبار کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ اپنے دورے بھارت کے دوران وہ اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی سے بات چیت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے دورے پر آرہے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعرات کے روز کوراڈو میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے میں بھارت کا دورہ کرنے والا ہوں ہم تجارتی امور پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

فائل فوٹو

ٹرمپ نے کہا وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے عام موضوع پر بھی بات چیت کریں گے، مزید سفر کے دوران تجارتی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ ہمیں بری طرح متاثر کررہے ہیں۔ وہ ہماری اشیاء پر بھاری ٹیرف لگاتے ہیںاور بھارت میں یہ دنیا کی سب سے اعلی سطح شرحوں میں سے ایک ہے۔

اس دورے سے قبل یہ خبریں موصول ہورہی ہے کہ بھارت اور امریکہ ایک بڑے تجارتی معاہدے کی طرف گامزن ہیں۔

اپنے دورہ ہند سے قبل ٹرمپ نے لاس ویگاس میں 'ہوپ فار پریجزنز گریجویشن تقاریب' کے آغاز میں کہا تھا' دونوں ممالک بے مثال تجارتی معاہدے کرسکتے ہیں'۔

تاہم انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی اشارہ کیا کہ اگر معاہدہ امریکہ کے مطابق نہیں ہوا تو پھر اس عمل میں سست پڑسکتی ہے۔'

انہوں نے کہا' ہوسکتا ہے کہ ہم اسے سست کردیں یا انتخابات کے بعد کریں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ہوسکتا ہے۔ لہذا ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔'

ٹرمپ نے کہا' ہم صرف تب ہی سمجھوتہ کریں گے جب یہ اچھا ہو گا کیونکہ ہم امریکہ کو پہلے نمبر پر رکھتے ہیں۔ چاہے لوگ اسے پسند کریں یا نہ کریں'۔

بھارت۔ امریکہ کے مابین سامان اور خدمات میں دوطرفہ تجارت امریکی عالمی تجارت کا تین فیصد ہے۔ کانگریسنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے لیے یہ تجارتی رشتہ اہم ہے۔ سنہ 2018 میں بھارت کے لیے امریکہ دوسرا سب سے بڑا برآمد منڈی تھا، جبکہ پہلے مقام پر یورپی یونین تھا'۔

بھارت کی کل برآمد میں امریکہ کی حصہ داری 16 فیصد ہے جبکہ یورپی یونین کی حصہ داری 17.8 فیصد ہے۔ بھارت اب سامان و خدمات معاملے میں امریکہ کا آٹھواں سب سے بڑا حصہ دار ہے۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details