اردو

urdu

ETV Bharat / business

جولائی 2020: برآمدات میں 10.21 فیصد کمی

رواں مالی سال جولائی کے مہینے میں بھارتی برآمدات 10.21 فیصد کم ہوکر 23.64 ارب ڈالر ہوگئی۔ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ اعداد 26.33 ارب ڈالر تھے۔

India exports dipped by 10.21% to $23.63 billion in July, says govt data
برآمدات میں 10.21 فیصد کمی

By

Published : Aug 14, 2020, 10:40 PM IST

تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں جاری اعدادوشمار میں کہا ہے کہ رواں مالی سال میں 74.96 ارب ڈالر کی برآمدات میں 30.21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس نے گذشتہ مالی سال کے اسی مدت میں 107.41 بلین ڈالر کی برآمد کی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 میں کل درآمدات 28.40 فیصد کم ہوکر 47 ارب ڈالر ہوگئیں۔ جولائی 2019 میں یہ تعداد 39.76 بلین ڈالر تھی۔

اپریل سے جولائی 2020 کے دوران درآمدات 46.70 فیصد کم ہوکر 88.91 ارب ڈالر رہیں۔ اپریل سے جولائی 2019 کے دوران کل درآمدات 166.80 ارب امریکی ڈالر تھیں۔

جولائی 2020 میں تجارتی خسارہ 4.83 ارب ڈالر رہا۔ رواں مالی سال میں اب تک تجارتی خسارہ 14.06 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details