اردو

urdu

ETV Bharat / business

بھارت دفاعی شعبے میں 'میک ان ورلڈ' بننے کی صلاحیت کا حامل: راج ناتھ

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے خود کفالت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہماری خود انحصاری اور سودیشی کی سوچ کو بین الاقوامی تجارت سے علیحدگی کی سمت میں نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ بھارت پوری دنیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے خود انحصار ہونا چاہتا ہے۔'

India can ‘Make for World’ in defence sector: Rajnath Singh
India can ‘Make for World’ in defence sector: Rajnath Singh

By

Published : Aug 27, 2020, 7:44 PM IST

نئی دہلی: وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت اورصنعت کاروں کو مل کر ایسے طریقے وضع کرنے اور تلاش کرنے ہوں گے جس سے ملک خودکفیل بننے کے ساتھ ساتھ عالمی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

ویڈیو
مسٹر سنگھ نے آج معاشی تنظیم فکی، وزارت دفاع اور دفاعی صنعت کے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک آزادی کے بعد سے ہی مختلف سطح پر خودکفالت کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے اور یہ ہماری روایت سے لے کر جدید سوچ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ خودانحصاری اور خودکفالت ہمارے خوداعتمادی کی طاقت ہے اور ملک کی تمام اہم شخصیتوں اور حکومتوں نے اپنے اپنے انداز میں اس میں حصہ لیا ہے اور اس سمت میں کوششیں کیں ہیں۔

مزید پڑھیں:مشینیں تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی معاشی تنگی سے دو چار


وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت نے خود کفالت پر خصوصی توجہ دی ہے۔ ہماری خود انحصاری اور سودیشی کی سوچ کو بین الاقوامی تجارت سے علیحدگی کی سمت میں نہیں دیکھا جانا چاہیے بلکہ بھارت پوری دنیا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے خود انحصار ہونا چاہتا ہے۔'


مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہر ایک کو خود انحصار کرنے والے بھارت کے خواب اور اس کے لیے قومی سطح پر مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک قومی عزم کا اظہار کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ دنیا ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہے اور ہماری صنعت بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔
فکی نے رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی شرح نمو منفی 4 اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جو تشویشناک ہے۔ معاشرتی اور ثقافتی سطح پر بھی ایک بہت ہی عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعت کو مشترکہ طور پر اس چیلنج سے نمٹنا ہوگا اور مل بیٹھ کر اس کے لئے نئے اقدامات اور نئے طریقہ کار وضع کرنے ہوں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details