نیو یارک: بھارت کو سنہ 2019 میں 51 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملی اور یہ سنہ 2019 کے دوران دنیا بھر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) حاصل کرنے والے ممالک میں نویں نمبر پر ہے۔ یہ معلومات اقوام متحدہ کے بزنس یونٹ کی ایک رپورٹ میں دی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی) نے پیر کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ' کووڈ۔19 کے بعد معاشی مندی کے باوجود بھارت کی وسیع منڈی سرمایہ کار کو بھارت کے جانب راغب کرتی رہے گی۔
یو این سی ٹی اے ڈی کی عالمی سرمایہ کاری رپورٹ 2020 میں کہا گیا ہے کہ بھارت سنہ 2019 کے دوران دنیا بھر میں نویں نمبر پر رہا، جہاں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51 ارب ڈالر ہے۔ گذشہ 2018 میں بھارت کو 42 ارب ڈالر کی ایف ڈی آئی ملی تھی۔ اس وقت ایف ڈی آئی حاصل کرنے والے 20 ممالک میں بھارت 12 ویں نمبر پر تھا۔