اردو

urdu

ETV Bharat / business

آئی سی آئی سی آئی بینک: ہوم لون کے لیے سود کی شرح 6.70 فیصد - icici bank cuts home loan interest rates

آئی سی آئی سی آئی نے کہا کہ جو لوگ بینک کے صارف نہیں ہیں وہ ہوم بایرس بینک کی ویب سائٹ اور موبائل بینکنگ پلیٹ فارم 'آئی موبائل پے' کے ذریعہ ہوم لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

icici bank cuts home loan interest rates
icici bank cuts home loan interest rates

By

Published : Mar 5, 2021, 7:35 PM IST

آئی سی آئی سی آئی بینک نے جمعہ کو ہوم لون سود کی شرح 6.70 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔

بینک نے بیان جاری کر کے کہا کہ ترمیم شدہ سود کی شرح بینک کے ذریعہ 10 برسوں میں سب سے کم ہے اور سود کی نئیشرح پانچ مارچ سے مؤثر ہوگی۔ صارف اس شرح سود کا فائدہ 75 لاکھ تک کے ہوم لون کے لیے اٹھا سکتے ہیں، جبکہ 75 لاکھ روپے سے زیادہ کے قرض کے لیے سود کی شرحوں کو 6.75 فیصد پر اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ ترمیم شدہ شرحیں 31 مارچ تک دستیاب رہیں گی۔

آئی سی آئی سی آئی نے کہا کہ جو لوگ بینک کے صارف نہیں ہیں وہ ہوم بایرس بینک کی ویب سائٹ اور موبائل بینکنگ پلیٹ فارم 'آئی موبائل پے' کے ذریعے پریشانی سے پاک طریقے سے ہوم لون کے لیے درخواست دے سکتے ہیں یا پھروہ نزدیکی آئی سی آئی سی آئی بینک برانچ میں ایک آسان ڈیجیٹل طریقے سے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنے قرض کا ڈیجیٹل طور پر فوری منظوری بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details