اردو

urdu

ETV Bharat / business

خاتون جن دھن کھاتہ داروں کے کھاتے میں 500 روپے - 500 to women pmjdy account holders news in urdu

پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت خاتون جن دھن کھاتہ داروں کے کھاتے میں جون مہینے میں تیسری قسط جاری کی جارہی ہے۔

Govt to send Rs. 500 to women PMJDY account holders
Govt to send Rs. 500 to women PMJDY account holders

By

Published : Jun 4, 2020, 10:06 PM IST

وزارت مالیات نے آج یہاں بتایا کہ پہلے کی دو قسطوں کی طرح اس بار بھی بینک کھاتے کے آخری نمبر کی بنیاد پر کل سے رقم منتقل کی جائے گی۔ اس کے تحت آخر میں صفر اور ایک نمبر والے کھاتوں میں پانچ جون کو رقم منتقل کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق اسی طرح سے دو اور تین نمبر والے کھاتوں میں چھ جون کو، چار اور پانچ نمبر والے کھاتوں میں آٹھ جون، چھ اور ساتھ نمبر والے کھاتوں میں 9 جون اور آٹھ اور 9 نمبر والے کھاتوں میں 10 جون کو رقم منتقل کی جائے گی۔ اس کے بعد کھاتہ دار اپنے کھاتے سے رقم نکال سکیں گی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر حکومت نے غریبوں کی مدد کے مقصد سے خاتون جن دھن کھاتہ داروں کو تین مہینے تک ہر مہینے 500، 500 روپے دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی کے تحت یہ رقم منتقل کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details