اردو

urdu

ETV Bharat / business

'حکومت ای کامرس کاروبار کو' معاشی دہشت گردی' سے آزاد کرے'

جس طرح سے ایسٹ انڈیا کمپنی نے خود کو بھارت کے سچے دوست اور تاجروں کے مفاد کے طور پر پیش کیا۔ پھر بعد میں ملک کو غلام بنالیا، تقریباً اسی طرز پر غیر ملکی کمپنیاں ناپاک سازش میں مصروف ہے'۔

govt should free india e commerce business from economic terrorism: cait
govt should free india e commerce business from economic terrorism: cait

By

Published : Jun 17, 2021, 5:55 PM IST

نئی دہلی: کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے ای کامرس کاروبار کو غیر ملکی فنڈڈ کمپنیوں کی معاشی دہشت گردی سے آزاد کریں۔ ان کے بقول ایف ڈی آئی پالیسی کے پریس نوٹ نمبر 2 کی جگہ نیا پریس نوٹ جاری کرکے ان ای کامرس پر لگام لگانا بے حد ضروری ہے۔

سی اے آئی ٹی کے مطابق یہ درخواست ایمیزون، فلپ کارٹ اور دیگر غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والی ای کامرس کمپنیوں کے غیر اخلاقی کاروباری طریقوں اور ایف ڈی آئی پالیسی اور دیگر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے پیش نظر کی گئی ہے۔

سی اے آئی ٹی نے کہا ہے، بھارت کوئی فروخت ہونے والا ملک نہیں ہے۔ یہ بات ایمیزون اور فلپ کارٹ سمیت سبھی کمپنیوں کو اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے جو ملک میں ای کامرس اور خوردہ کاروبار پر قبضہ کرکے اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سی اے آئی ٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈوال نے کہا، جس طرح سے یہ کمپنیاں پالیسی اور قواعد کی خلاف ورزی کرکے پوری طاقت کے ساتھ ای کامرس کے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے، اس سے ملک بھر میں ہزاروں دکانیں بند ہوگئیں ہیں۔ یہ صورتحال کسی بھی طرح معاشی دہشت گردی سے کم نہیں ہے، جسے تباہ کرنا بہت ضروری ہے۔'

اسی درمیان ایمیزون کی جانب سے حال ہی میں دئے گئے کچھ بنایوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے، سی اے آئی ٹی نے کہا کہ، ایمیزون اور فلپ کارٹ کے یہ دعوے کہ انہوں نے بھارت میں بڑی تعداد میں روزگار فراہم کیا ہے اور تاجروں کو بڑے پیمانے پر کاروبار کے مواقع فراہم کیے ہیں، یہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ ملک کے ای کامرس کاروبار پر قبضہ کرنے کے لیے مکمل طور پر فرضی اور منصوبہ بند سازش ہے'۔

انہوں نے کہا جس طرح سے ایسٹ انڈیا کمپنی نے خود کو بھارت کے سچے دوست اور تاجروں کے مفاد کے طور پر پیش کیا۔ پھر بعد میں ملک کو غلام بنالیا، تقریباً اسی طرز پر ناپاک ارادے پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے'۔

سی اے آئی ٹی کے مطابق، سنٹر فار مانیٹرنگ آف انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای) نے پایا ہے کہ دوسری لہر نے ایک کروڑ سے زیادہ بھارتیوں کو بے روزگار کردیا۔ مئی 2021 میں 12 فیصد بے روزگاری شرح کے ساتھ گھریلو آمدنی میں 97 فیصد کی گراوٹ آئی۔ دوسری طرف انڈسٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بزنس اعتماد انڈیکس میں زبردست کمی درج کی گئی جو 51.5 فیصد ہے۔ اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے غیر ملکی ای کامرس کمپنیاں ویلو ایشن کے ذریعہ بھارتی مارکیٹ میں اپنی حصہ داری بڑھا رہی ہیں۔ دوسری طرف، ان کمپنیوں کی غیر اخلاقی پالیسیوں کی وجہ سے روایتی بھارت خوردہ مارکیٹ کی مالی حالت بگڑ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details