نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ حکومت گاڑیوں سے خارج ہونے والے آلودگی کو کم کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو بنانے میں تیزی لائے گی اور اس کے لیے ایک ایکوسسٹم تیار کیا جائے گا۔
مسٹر گڈکری نے پیر کے روز منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں بھارت کو آٹو انڈسٹری کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ آٹوموبائل انڈسٹری سے خارج ہونے والے آلودگی کو کم کرنے کے لیے وسیع تر قومی ایجنڈے پر کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔