معروف ٹیک کمپنی گوگل ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی سرکردہ کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کر کے اپنے انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ کے طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ Google Invests UP to $1 bn
اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے شراکت داری کی ہے جس کے تحت گوگل ایئرٹیل میں 1.28 فیصد حصص کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور 30 کروڑ ڈالر کا کئی برس کاروباری معاہدہ کیا گیا ہے۔ Google Invests UP to $1 bn
ایئرٹیل کے بورڈ نے جمعہ کے روز گوگل کو 734 روپے فی شیئر کے حساب سے 7.1 کروڑ ترجیحی حصص جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر گوگل کو 5224.3 کروڑ روپے کے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔
بی ایس ای میں آج ایئرٹیل کا شیئر 1.24 فیصد کے اضافے کے ساتھ 716 روپے فی شیئر پر کاروبار کر رہا ہے۔