اردو

urdu

ETV Bharat / business

سونے، چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اچھال

چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ اور روپے کی قدر میں کمی کے درمیان سونے اور چاندی کے قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

By

Published : Aug 26, 2019, 11:35 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:47 AM IST

سونے، چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اچھال

ملک بھر کے صرافہ بازار میں 1000 روپے کے اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت 40 ہزار روپے فی تولہ اور چاندی 46 ہزار روپے فی کلو گرام سے اوپر چلے گیا۔

ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی، گلابی شہر جے پور اور سونےکے سب سے بڑے بازار احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت (تین فیصدی جی ایس ٹی کے ساتھ) 40 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی، سونے کی حالیہ قیمت فی تولہ ایک ہزار روپے سے زائد درج کی گئی ہے، جبکہ ایک کلو گرام چاندی کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے سے زائد کی تیزی آئی ہے۔

غور طلب ہے کہ ممبئی میں42 کیرٹ خالص سونے کی قیمت پیر کے روز 40040 روپے فی تولہ درج کی گئی ہے جبکہ گذشتہ روز کے کاروبار میں 38770 روپے فی تولہ تھا، وہیں 22 کیرٹ خالص سونے کی قیمت گذشتہ دنوں 38720 سے بڑھ کر 39770 ہو گئی جبکہ ممبئی میں چاندی کی قیمت 45015 روپے سے بڑھ کر 46380 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت بالترتیب 40 ہزار روپے اور 39870 روپے فی تولہ ہو گئی جبکہ چاندی 46400 روپے فی کلو ہو گئی۔

انڈیا بولین اینڈ جیولرس ایسو سی ایشن کے سکریٹری سریندر مہتا نے آئی این ایس کو بتایا کہ' اونچے بھاؤ پر مہنگی دھاتوں میں نرمی بنی ہوئی ہے'۔

سونے اور چاندی کی آئندہ قیمت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ' فی الحال سونے اور چاندی کا بازار نہ تو کسی فنڈا منٹلسٹ یا تجزیہ کار یا کاروباری چارٹ سے چلتا ہے بلکہ ٹرمپ کے ٹویٹ سے چل رہا ہے۔ اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب قیمت بڑھے گی اور کب گھٹے گی مگر حالیہ تیزی سے گھریلو مانگ میں 50 فیصدی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کیڈیا کموڈیٹی ڈائرکٹر اجے کیڈیا نے کہا کہ' امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں تیزی آنے سے بین لاقوامی بازار میں سونے اور چاندی میں آئی تیزی سے گھریلو بازار میں بھی مہنگی دھاتوں کی قیمتوں میں اچھال آیا ہے مگر پیر کے روز امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد سونا ریکارڈ سے پھسل گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ' چین نے امریکی اہلکاروں سے رابطہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں'۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 9:47 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details