اردو

urdu

ETV Bharat / business

سنہ 2020 میں سونا نے 28 فیصد منافع دیا

کورونا دور میں سونے میں سرمایہ کاری سب سے بہتر سرمایہ کاری ثابت ہوئی، سونا نے اس دوران گھریلو و غیر ملکی بازاروں میں تاریخی بلندی حاصل کیں۔ 7 اگست کو گھریلو بازار میں سونے کی قیمت 56191 روپے ریکارڈ کی گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

By

Published : Dec 28, 2020, 4:02 PM IST

Gold gave 28% returns to investors in CY20, the highest since 2011
Gold gave 28% returns to investors in CY20, the highest since 2011

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران سنہ 2020 میں سرمایہ کاروں کے لیے سونے میں سرمایہ کاری پسندیدہ سرمایہ رہا۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس گھریلو بازار میں سونا نے 28 فیصد سے زیادہ منافع دیا جو سنہ 2011 کے بعد سب سے زیادہ سالانہ منافع ہے۔ اسی دوران اگر عالمی بازار کی بات کی جائے تو کامکس پر سونا نے تقریباً 22 فیصد منافع ملا۔

واضح رہے کہ سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، عموماً بحران کے وقت تمام سرمایہ کاروں کی توجہ اس جانب ہوتی ہے کہ وہ اپنے اثاثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسی جگہ سرمایہ کاری کرے جہاں ان کے اثاثے محفوظ رہے اور اپنے اثاثے کی قدر میں کمی نہ آئے۔ اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سنہ 2020 میں سونے میں جم کر سرمایہ کاری کی۔ سونے میں سرمایہ کاری مفید بھی ثابت ہوئی۔ اس دوران سونا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 28 فیصد منافع دیا۔'

رواں برس اگست میں گھریلو بازار میں 10 گرام سونے کی قیمت 56191 روپے تک ریکارڈ کی گئی جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے.

مزید پڑھیں:سنہ 2020: مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری و کارکردگی پر خاص رپورٹ

تاہم رواں برس ایم سی پر سونے کی نچلی سطح 16 مارچ کو 38،400 روپے تھی۔ اس طرح رواں برس نچلی سطح سے سونے کی قیمتوں میں 17،791 روپے یا 46.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اگر سالانہ منافع کی بات کی جائے تو گذشتہ برس 31 دسمبر 2019 کو ایم سی ایکس پر سونے کی قیمت 38،108 روپے فی 10 گرام تھی، جب کہ گذشتہ کاروباری سیشن میں 24 دسمبر کو یہ 10 گرام 50،064 روپے تھا۔ اس طرح 31 دسمبر 2019 کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ میں کامکس میں سونے کی قیمت 31 دسمبر 2019 کو 1،550.60 ڈالر فی اونس رہی، جب کہ گذشتہ دسمبر میں 24 دسمبر کو سونے کی قیمت 1،882.90 ڈالر فی اونس رہا۔ اس طرح رواں برس اب تک سونے کو 21.86 فیصد منافع ملا ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاون جیسی پابندیاں عائد کردی گئیں، جس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ ایسی صورتحال میں سونا میں سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کا پسندیدہ ذریعہ بن گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details