اردو

urdu

ETV Bharat / business

سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ گوتم اڈانی کے نام - ایمیزون ان کے بانی جیف بیزوس

یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اڈانی گروپ ہوائی اڈے کے کاروبار اور ڈیٹا سینٹرز سمیت متعدد سیکٹرز میں تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔

Gautam Adani world biggest wealth gainer this year: Report
Gautam Adani world biggest wealth gainer this year: Report

By

Published : Mar 13, 2021, 5:04 PM IST

اڈانی گروپ کے صدر گوتم اڈانی نے کووڈ 19 وبا کے درمیان عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بھارتی صنعت کار گوتم اڈانی نے رواں برس دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرکے دنیا کے ٹاپ امیروں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ بلوم برگ بلینیئر انڈیکس میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔ بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی کل دولت 2021 میں 16.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 50 ارب ہوگئی ہے۔ اس سے اڈانی کو سال کا سب سے زیادہ کمانے والا شخص بنا دیا ہے۔ اڈانی اب دنیا کے 26 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

اڈانی نے رواں برس سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا کے سب سے امیر آدمی جیف بیزوس اور ایلون مسک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ مسک نے اب تک اپنی مجموعی مالیت میں 10.3 بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے، جبکہ بیزوس کے اثاثوں میں 7.59 بلین کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اڈانی گروپ ہوائی اڈے کے کاروبار اور ڈیٹا سینٹرز سمیت متعدد سیکٹرز میں تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔

اڈانی گروپ سے وابستہ متعدد کمپنیوں کے حصص میں اس وبا کے درمیان گذشتہ برس برس میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ ایک برس میں اڈانی انٹرپرائزز کے حصص میں چار گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کے شریک بانی لیری پیج 14.3 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ ایک برس میں سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایمیزون ان کے بانی جیف بیزوس 183 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ سب سے امیر ترین شخص ہیں، اس کے بعد ایلون مسک 180 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، 84.8 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے 10 ویں امیر ترین شخص ہیں۔ اب تک 2021 میں انہوں نے 8.05 ارب ڈالر کے اثاثے جوڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details