اردو

urdu

ETV Bharat / business

کم آمدنی والے شہریوں کے لیے 100 یورو مہنگائی الاؤنس کا فیصلہ

فرانس کے وزیراعظم جین کاسٹیکس نے کم آمدنی والے شہریوں کو 100 یورو مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کم آمدنی والے شہریوں کے لیے 100 یورو مہنگائی الاؤنس کا فیصلہ

By

Published : Oct 22, 2021, 9:29 PM IST

فرانسیسی وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے ان لوگوں کے لیے 100 یورو (116 ڈالر) کے خصوصی مہنگائی الاؤنس کا اعلان کیا ہے جن کی ماہانہ آمدنی 2 ہزار یورو سے کم ہے۔ نیوز ایجنسی سنہوا کے رپورٹ کے مطابق عوامی ٹی وی چینل ٹی ایم 1 پر وزیر اعظم نے جمعرات کی رات کو بتایا کہ ایندھن کی زیادہ قیمت کی وجہ سے ان کی حکومت نے ان لوگوں کے لیے 100 یورو کا مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ الاؤنس ان شہریوں کے لیے ہے جن کی ماہانہ آمدنی 2،000 یورو سے کم ہے۔ ان کے مطابق 3.80 کروڑ لوگ اس خصوصی الاؤنس کے اہل ہوں گے ۔

فرانسیسی و زیراعظم کے مطابق مہنگائی الاؤنس کی مد میں 3.8 ارب یوروز خرچ ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فرانس اس اخراجات کو 2022 کے اپنے 5 فیصد خسارے کے ہدف سے تجاوز کیے بغیر سنبھال سکتا ہے۔

انہوں نے توانائی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے نمٹنے کے لیے 2022 تک گیس کی قیمتوں کو لاک کرنے کا بھی اعلان کیا۔

فرانس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا ہے۔

ڈیزل کی قیمتیں اوسطا 1.56 یورو فی لیٹر اور پٹرول 1.62 یورو تک پہنچ گئی ہیں، یہ دونوں ریکارڈ زیادہ قیمتیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details