ممبئی: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.88 ارب ڈالر کا اضافہ ہو کر 541.43 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 2.30 ارب ڈالر بڑھ کر 537.55 ارب ڈالر پر رہا تھا۔ گزشتہ 14 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں کم ہوکر 535.25 ارب ڈالر پر آگیا تھا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.88 ارب ڈالر کا اضافہ
ریزرو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی اثاثے 3.92 ارب ڈالر بڑھ کر 498.09 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔
indian foreign exchange reserves increased by 3.88 billion
ریزرو بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی اثاثے 3.92 ارب ڈالر بڑھ کر 498.09 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے ملک کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے۔ اس دوران سونے کا ذخائر 6.4 کروڑ ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 37.20 ارب ڈالر پر آ گیا ۔
زیر جائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 2.3کروڑ ڈالر بڑھ 4.65 کر ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ اسپیشل ڈرائنگ رائٹ 1.48 ارب پر مستحکم رہا۔