ممبئی: 25 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 580.84 بلین ڈالر رہ گئی۔ اس سے قبل 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس میں 2.56 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے تھا جو 581.13 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر آگیا تھا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 25.3 ارب ڈالر کم ہوکر 537.47 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ اس دوران سونے کے ذخائر بھی 308 کروڑ ڈالر کی کمی کے ساتھ36.71 بلین ڈالر پر آ گیا۔