ملک کے بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3.88 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 541.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہيں۔ اس سے پہلے 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ ذخائر 2.30 ارب ڈالر کے اضافے سے 537.55 ارب ڈالر پر تھے۔ جبکہ 14 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ کم ہوکر 535.25 ارب ڈالر کی سطح پر آگیے تھے۔
ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی کرنسی کے اثاثوں کی مالیت 3.92 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 498.09 ارب ڈالر کے ہوگئے۔