اردو

urdu

ETV Bharat / business

رہن کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے ای پورٹل

بینک کے ذریعہ رہن کی جائیدادوں کی آن لائن نیلامی کے لیے 'ای بکری پورٹل' لانچ کیا گیا ہے۔

Finance Minister Sitharaman launches 'eBkray' portal
فائل فوٹو

By

Published : Dec 28, 2019, 8:59 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ سے پہلے بینکوں کی کارکردگی کی جائزہ میٹنگ کے دوران سنیچر کے روز بینک کے ذریعے رہن کی جائیداد کی آن لائن نیلامی کے لیے ای بکری پورٹل لانچ کیا۔

اس موقعےپر انہوں نے کہا کہ' ابھی اس پر سبھی سرکاری بینکوں کے ذریعہ رہن کی جائیدادوں کی نیلامی کی جائے گی لیکن نجی بینکوں سے بھی اس پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مالیاتی سکریٹری راجیو کمار نے کہا ہے کہ الہ آبادبینک نے اس کو ڈیولپ کیا ہے اور ابھی اس پر 35 ہزار جائیدادوں کو اپلوڈ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بینکوں نے 1.73لاکھ کروڑ روپے مالیات کے 2.3 لاکھ جائیدادوں کو پورے ملک میں رہن بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس پورٹل کے ذریعہ سے ان جائیدادوں کو نیلام کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔اس سے نہ صرف شفافیت آے گئے بلکہ بینکوں کو ان جائیدادوں کی بہتر قیمت مل سکے گی۔ اس پورٹل جائیدادکا سرچ فیچر بھی دیا گیا ہے۔ اس میں نیلامی کے مقام کا نیویگیشن لنک کے ساتھ ہی متعلقہ جائیدادوں کے فوٹوگراف اور ویڈیو بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details