اردو

urdu

ETV Bharat / business

فروری میں تھوک افراط زر کی شرح 4.17 فیصد - ایل پی جی

اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ تھوک افراط زر کی شرح 3.31 فیصد ہوگئی ہے۔ بنیادی اشیاء کی تھوک افراط زر کی شرح 1.82 فیصد اور ایندھن اور توانائی کی شرح 0.58 فیصد اور تیار شدہ سامان کی شرح 5.81 فیصد رہی ہے۔

February WPI inflation at 4.17%, reaches 27-month high
February WPI inflation at 4.17%, reaches 27-month high

By

Published : Mar 15, 2021, 3:15 PM IST

دال دلہن، پیاز اور تیل تلہن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں سال فروری میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک افراط زر کی شرح 4.17 بڑھ کر فیصد درج کی گئی ہے جبکہ اس کے پچھلے یہ شرح ماہ 2.03 فیصد تھی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے فروری 2020 میں تھوک افراط زر کی شرح 2.26 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس ماہ تھوک افراط زر کی شرح 3.31 فیصد ہوگئی ہے۔ بنیادی اشیاء کی تھوک افراط زر کی شرح 1.82 فیصد اور ایندھن اور توانائی کی شرح 0.58 فیصد اور تیار شدہ سامان کی شرح 5.81 فیصد رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 میں دال دلہن کی تھوک قیمتوں میں 10.25 فیصد، پیاز میں 31.28 فیصد اور تلہن میں 14.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ موٹے اناج کی تھوک قیمتوں میں 6.58 فیصد، دھان میں 0.37 فیصد، گندم میں 10.64 فیصد، سبزیوں میں 2.90 فیصد اور آلو میں 29.78 فیصد کمی آئی ہے۔ اس ماہ پھلوں کی تھوک قیمتوں میں 9.48 فیصد اور دودھ کی قیمتوں میں 3.21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بتایا کہ زیر جائزہ ماہ میں معدنیات کی قیمتوں میں 9.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اس ماہ میں 3.20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی مہینے میں رسوئی گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں 0.51 فیصد اور پٹرول کی قیمتوں میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details