اردو

urdu

ETV Bharat / business

فروری میں برآمدات میں معمولی اضافہ

فروری 2021 میں مجموعی درآمدات 6.96 فیصد اضافے کے ساتھ 40.54 ارب ڈالر درج کی گئیں۔ فروری 2020 میں یہ تعداد 37.90 ارب ڈالر تھی۔

Exports up 0.67% in Februrary; trade deficit widens to $12.62 billion
Exports up 0.67% in Februrary; trade deficit widens to $12.62 billion

By

Published : Mar 15, 2021, 8:36 PM IST

نئی دہلی: فروری 2021 میں بھارتی برآمدات معمولی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 27.93 ارب ڈالر درج کی گئیں جبکہ فروری 2020 میں یہ 27.74 ارب ڈالر کی ہوئی تھیں۔

حکومت نے بتایا کہ رواں مالی برس میں فروری تک کی مجموعی برآمدات 12.23 فیصد کم ہوکر 256.18 ارب ڈالر کی درج کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں یہ 291.87 ارب ڈالر کی ہوئی تھیں۔

فروری 2021 میں مجموعی درآمدات 6.96 فیصد اضافے کے ساتھ 40.54 ارب ڈالر درج کی گئیں۔ فروری 2020 میں یہ تعداد 37.90 ارب ڈالر تھی۔ رواں مالی برس میں فروری 2021 تک مجموعی درآمدات 23.11 فیصد گھٹ کر 340.80 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں 443.24 ارب ڈالر تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 میں تجارتی خسارہ 12.62 ارب ڈالر درج ہوا ہے۔ رواں مالی برس میں مجموعی طور پر تجارتی خسارہ 7.80 ارب ڈالر کا درج ہوا ہے، جبکہ گزشتہ مالی برس کے اسی عرصے میں مجموعی تجارتی خسارہ 75.90 ارب ڈالر رہا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details