مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصادی سروے Economic Survey میں کہا کہ ملک میں اقتصادی محاذ پر تمام سرگرمیوں کی رفتار پکڑ نے، کورونا کے خلاف چلائے گئے ویکسینیشن مہم کو تیز کرنے اور سپلائی میں تیزی آنے سے بھارتی معیشت کے لیے بہتر صورتحال بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح نمو آٹھ سے ساڑھے آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔
اقتصادی سروے میں کہا گیا کہ' اس کے باوجود کہ عالمی ماحول اب بھی غیر یقینی ہے۔اومیکرون کی ایک نئی لہر اس وقت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، اور زیادہ تر ممالک میں بڑھتی ہوئی افراط زر نے بڑے مرکزی بینکوں کی طرف سے رقوم کی واپسی شروع کردی گئی ہے۔