اردو

urdu

ETV Bharat / business

اقتصادی سروے: مالی سال 2021 کیلئے شرح نمو منفی 7.7 رہنے کی پیش گوئی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اقتصادی سروے 2020-21 پیش کیا۔

By

Published : Jan 29, 2021, 4:05 PM IST

Updated : Jan 29, 2021, 4:39 PM IST

Economic Survey 2020-21
Economic Survey 2020-21

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اقتصادی سروے 2020-21 پیش کیا۔ سروے میں مالی برس 2021 کے لیے شرح نمو منفی 7.7 فیصد کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار این ایس او کے اعداد و شمار پر منبی ہے۔

وہیں، مالی برس 2022 کی شرح نمو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینہ کے مطابق 11.5 فیصد فرض کی گئی ہے۔

سروے کے مطابق مالی برس 2020-21 میں شرح نمو میں کمی بنیادی طور پر کورونا وائرس اور ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی وجہ ہے۔

عام بجٹ سے دو دن قبل جاری کردہ اقتصادی سروے کے اعداد و شمار ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی پیش گوئی کے مطابق ہیں۔ آر بی آئی نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی برس (2020-21) میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) منفی 7.5 فیصد ہوگی۔

آئی ایم ایف نے حال ہی میں 2020-21 میں بھارت کی معاشی نمو کی شرح منفی 8.0 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 4:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details