نئی دہلی: وزارت شہری ہوا بازی کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق بدھ کے روز گھریلو راستوں کی 636 پروازوں کے ذریعہ 43404 مسافر ین روانہ ہوئے۔ اس سے قبل منگل کے روز 47537 مسافروں نے 694 پروازوں میں سفر کیا تھا۔
کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے، 18 مئی کو مسافروں کی تعداد کم ہوکر 40 ہزار سے کم ہوگئی تھی، لیکن اس کے بعد اس میں کچھ ا ضافہ ہواتھا، جو اب پھر سے کم ہونے لگی ہے۔