اردو

urdu

ETV Bharat / business

ڈیزل 10 سے 12 پیسے فی لیٹر سستا

چھ ستمبر کو گھریلو بازار میں دونوں ایندھن کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی تھی لیکن آج ڈیزل کی قیمت میں کمی درج کی گئی۔

Diesel prices falling, petrol rates steady
Diesel prices falling, petrol rates steady

By

Published : Sep 7, 2020, 4:37 PM IST

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تخفیف کے پیش نظر سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت 10 سے 12 پیسے فی لیٹر کم کی ہے۔ پٹرول کی قیمت مستحکم ہے۔


چھ ستمبر کو گھریلو بازار میں دونوں ایندھن کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی تھی لیکن آج ڈیزل کی قیمت میں کمی درج کی گئی۔


ملک کے چار میٹرو شہروں دہلی میں ڈیزل 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ جولائی میں ڈیزل 1.60 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اگست میں ڈیزل کی قیمت مستحکم تھی اور ستمبر کے مہینے میں اس میں نرمی کا رجحان ہے اور ڈیزل کی قیمت 40 پیسے تک کم ہوئی ہے۔


دہلی میں آج پیٹرول 82.08 روپے لیٹر پر مستحکم رہی جبکہ ڈیزل کی قیمت 11 پیسے کم ہو کر 73.16 روپے فی لیٹر رہی۔


کمرشیل سٹی ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 12 پیسے کم ہو کر 79.69 روپیے فی لیٹر ہے جبکہ پیٹرول گذشتہ روز کی قیمت 88.73 روپیے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔


کولکاتا میں آج پیٹرول 83.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 76.66 روپے پر 11 پیسے سستا ہوا۔ اسی طرح چنئی میں پیٹرول 85.04 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ڈیزل کی قیمت 10 پیسے کم ہو کر 78.48 روپے فی لیٹر رہ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details