نئی دہلی: کروڑوں بھارتی صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں ان سے سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی میں تبدیلی قبول کرنے کو کہا گیا ہے۔ 8 فروری تک ایسا نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ بند ہوجائے گا۔ ایپ نوٹیفکیشن میں بہت زیادہ تفصیلات نہیں ہیں، لیکن لنک پر کلک کرنے پر بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین کی معلومات کو پیرنٹ کمپنی فیس بک کے ساتھ آگے بڑھانے اور اس پر کارروائی کرنے کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اپڈیٹ پالیسی میں کہا گیا ہے 'جب آپ ہماری خدمات انسٹال کرتے یا استعمال کرتے ہیں تو، واٹس ایپ کو اپنی خدمات کو چلانے، خدمات فراہم کرنے، بہتر بنانے، سمجھنے، کسٹمائز کرنے، معاونت اور مارکیٹنگ کے بارے میں کچھ معلومات اکٹھا کرنا ہوتی ہے۔ ہماری خدمات کا استعمال کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کرنے والے کاروباروں کو اپنی معلومات ہم سے بانٹنے کی ضرورت ہے۔'
واٹس ایپ کی یہ نئی شرائط اور رازداری کی پالیسی 8 فروری سے نافذ ہوگی۔ موبائل میسجنگ پلیٹ فارم نے کہا کہ وہ تھرڈ پارٹی سروس فراہم کرنے والوں اور فیس بک کی دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر ان کی خدمات کو چلانے، بہتر بنانے، سمجھنے، کسٹمائز کرنے، معاونت اور مارکیٹنگ میں مدد فراہم کے لیے کام کرتا ہے'۔
اس میں مزید کہا گیا ہے 'یہ کمپنیاں کچھ خاص حالات میں آپ کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ایپ اسٹور سروسز کی مشکلات کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے رپورٹس کرسکتے ہیں'۔